کبیروالا ، سانحہ تلمبہ میں پیشرفت ،تمام نامزد ملزمان گرفتار کر ،33 ملزمان گرفتار

بدھ 16 فروری 2022 17:59

کبیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2022ء) سانحہ تلمبہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے تمام نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے پولیس نے نامزد 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ویڈیوز کی مدد سے مزید 5 مرکزی کردار والے ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں مرکزی کردار والے ملزمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے 7 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا پنجاب پولیس نے ابھی تک کل 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تمام مرکزی ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں