ضلعی انتظامیہ خانیوال نیماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کا آغاز کردیا

بدھ 16 مارچ 2022 22:08

کبیروالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2022ء) ضلعی انتظامیہ خانیوال نیماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے موثر اقدامات کا آغاز کردیا ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر سرپرستی 5 رمضان بازار 25 شعبان سے فنگشنل کردیئے جائینگے رمضان بازار چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور عبدالحکیم میں قائم کئے جائینگے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیر صدارت رمضان بازاروں بارے اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ، اسسٹنٹ کمشنرز ڈی او انڈسٹریز ، مارکیٹ کمیٹیز افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی اربوں روپے کا ریلیف دے رہی ہے آٹا ، چینی ، گھی ، سبزیوں ، گوشت سمیت تمام اشیا مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائینگی انہوں نے چاروں تحصیلوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے رمضان افطار دستر خوان قائم کرنے کی بھی ہدایت کی سلمان خان لودھی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بھی اجلاس کی صدارت کی اور 18پرائس مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر شدید اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پرائس چیکنگ تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں