خانیوال،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کردیا

جمعرات 23 جون 2022 23:15

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کردیا ہے۔انسپکٹر جنرل خالد محمود اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل فدا حسین مستوئی کے ویژن کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس پی جاوید اقبال چدھڑ پنڈی بھٹیاں سکھر موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے طریقہ کار پر عمل درآمد کرانے کیلئے اپنی ٹیم کیساتھ پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سسٹم ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بیس پر انحصار کرے گا، مختلف خلاف ورزیوں کے لیے پوائنٹس سسٹم کاآغاز کردیا گیا ہے، اگر پوائنٹس دو سال کے اندر20 سے تجاوز کر جائیں گے تومتعلقہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ مہم''نومور'' کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے،جس سے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پاکر حادثات میں نمایا ں کمی لانا ہے۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں