دنیا بھر میںانسداد منشیات کا عالمی دن (پرسوں) اتوار کو منایا جائے گا

دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام ہے

جمعہ 24 جون 2022 23:26

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںانسداد منشیات کا عالمی دن 26جون اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام ماہرین منشیات کی سمگلنگ اس کے استعمال اور اس کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس موقع پر معلوماتی اور تفریحی پروگرام نشرکیے جائیں گے جبکہ انسداد منشیات کے محکموں کی جانب سے منشیات نذر آتش کی جائیں گی انسداد منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا یہ قرارداد 1987ء میں منظور کی گئی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں