خانیوال،بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،11 افراد شدید زخمی ، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 24 جون 2022 22:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے11 افراد شدید زخمی ، ایک شخص جاں بحق اور چار کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کی بس وٹو والی جھال نزد کچاکھوہ تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرائی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرائی ڈرائیور 25 سالہ ربنواز سکنہ اللہ آباد موقع پر جاں بحق جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں محمد اعجاز، محمد نواز، وارث، محمد ناصر، اللہ دتہ، شہباز، محمد ارشاد، شوکت، محمد مظہر، جہانگیر اور مختیار شامل ہیں جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ فوری طور پر ڈی ایچ کیو خانیوال زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچ گئے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دی کہ زخمی ہوئے والے مسافروں کو ہر ممکن علاج فراہم کیا جائے۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں