خانیوال،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کورونا وائرس کی نئی لہر بارے اجلاس منعقد

ہفتہ 25 جون 2022 17:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کی زیر صدارت کورونا وائرس کی نئی لہر بارے اجلاس منعقد ہوا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے کورونا وائرس کی نئی لہر میں شہریوں کو الرٹ جاری کردیا، سرکاری دفاتراورعوامی مقامات پر نوماسک نو سروس شروع کرنے کا حکم جبکہ محکمہ صحت کو بوسٹر ڈوز لگانے کی رفتار بڑھانے کے بھی احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ،ڈی ایچ او سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر ماسکس کے ریٹس چیک کیئے جائیں،مصنوعی قلت بارے شکایت نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کا وافر انتظام ہونا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر مزیدکہنا تھاکہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ویکسینیشن مکمل کرانے والے بوسٹر ڈور فوری لگوائیں۔ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم بارے بھی آگاہ کیا گیا۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں