پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا

ہفتہ 25 جون 2022 21:43

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو نگے۔

(جاری ہے)

5جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں