ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کی تمام تنظیمیں فی الحال کسی ہڑتال کی طرف جانے کا ارادہ نہیں رکھتی، ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن

پیر 27 جون 2022 22:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر و ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان اور سکریٹری جنرل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن میر محمد عارف کی ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں طے ہوا کہ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کی تمام تنظیمیں فی الحال کسی ہڑتال کی طرف جانے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم حکومت فی الفور دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرے ورنہ ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر کی تمام تنظیموں کے ہزاروں ملازمین ڈاکٹرز، نرسز پیرامیڈکس ، سپورٹنگ سٹاف نیشنل پروگرام سٹاف ، ڈاکٹر سجاد حیدر سرپرست اعلی ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی، ڈاکٹر بلاول ارشد راجہ صدر ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی، ڈاکٹر علینہ سینئر نائب صدر ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی، ڈاکٹر محمد زیاں سیکرٹری جنرل ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی، ڈاکٹر طارق ڈپٹی سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی ، ڈاکٹر فرواع میڈیا سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ڈیموکریٹک یونیٹی، ایم سی ایچ ٹیکنیشن، ٹیکنالوجسٹ اور دیگر ملازمین ہڑتال کی طرف جائیں گے جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

(جاری ہے)

اس دوران سرپرست اعلیٰ ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن سردار خالد محمود ، پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر سید وقار جعفری، صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن افضل شاہین اور دیگر کی موجودگی میں مقررین نے کہا کہ کثیر تعداد میں معاملات مطالبات آج بھی حل طلب ہیں، حکومت سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے کی قومی امید ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیلتھ ملازمین سکیل بی۔

1 تا 20 کو بھی ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے، اگر یہ ممکن نہ ہو تو ہیلتھ الاؤنس 2017 کی بنیادی تنخواہ کے برابر کیا جائے تاکہ پائے جانے والی ڈسپیریٹی ختم ہو سکے۔ پیرا میڈیکس کی تمام ٹیکنالوجیز کے سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کو گریڈ بی۔9، ڈپلومہ ہولڈر کو گریڈ بی۔12 اور ٹیکنالوجسٹ کی بی۔17 میں ابتدائی تقرری کی جائے، نظامت اعلیٰ صحت عامہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پیرا میڈیکس بی۔

19 کی آسامی تخلیق کی جائے، ایم سی ایچ ٹیکنالوجسٹ بی۔17 کی آفیسر کو نظامت اعلیٰ صحت عامہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیابی معاملات کو یکسو کروا سکے، محکمہ صحت عامہ میں ڈویڑن ڈائریکٹوریٹس پونچھ اور میرپور قائم کیے جائیں۔ڈویژنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرز کے ایڈمن کیڈر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیرا میڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کیڈر سے تعینات کیے جائیں، ہارڈ ایریا میں قائم ہسپتال ھا و ہیلتھ یونٹس میں تعینات نرسز، پیرا میڈیکس و دیگر سٹاف کو بھی ڈاکٹرز کی طرح سپیشل الاؤنس دیا جائے، شعبہ سٹور کیڈر کے ملازمین کی بھی دیگر کیڈر جونیئر کلرکس، سینئر کلرکس، سٹینوگرافر، سپرنٹنڈنٹ کی طرز پر اپ گریڈیشن کی جائے، پہلے سے تعینات ملازمین جن کی سروس تین سال ہے کو مستقل کیا جائے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں