عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی 8جولائی کو منائی جائیگی

منگل 5 جولائی 2022 18:59

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی 8جولائی کو منائی جائیگی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی 8جولائی کو منائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںمرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997ء میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔عبدالستارایدھی8جولائی2016ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں