پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا

منگل 5 جولائی 2022 18:59

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے آبادی کا یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں