نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت ک جمعرات کو منایا جائیگا

بدھ 6 جولائی 2022 18:18

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت 7جولائی جمعرات کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نی1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں