ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوںکو بروقت مکمل کیا جائے،ڈی سی خانیوال

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

خانیوال۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے، یہ بات انہوں نے ضلعی جائزہ کمیٹی برائے ترقیاتی منصوبہ جات کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اعزازاحمد ،ڈی او پلاننگ فیصل شہزاد ،ڈی ایچ او حافظ غلام مرتضی ،محکمہ تعمیرات سمیت دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے مکمل ہونیوالے اور دیگر منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ صحت تعلیم کے ترقیاتی منصوبہ جات بارے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دستیاب فنڈز کو استعمال میں لا کر ان کی تعمیر بروقت مکمل کریں ، اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مکمل ہو جانیوالی ترقیاتی سکیموں کو متعلقہ محکموں کے افسران کو بروقت ان کے حوالے کریں تاکہ تکمیل پا جانیوالے ترقیاتی منصوبہ جات سے لوگ جلد از جلد مستفید ہوسکیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں