آئی جی پنجاب کا تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کوتنخواہیں جاری کرنے کاحکم

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

خانیوال۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو تنخواہیوں کی عدم ادائیگی کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو 5ماہ کی تنخواہ فوری جاری کرنے کے احکامات ‘متعلقہ افسران کو مراسلے جاری ۔

(جاری ہے)

ضلع خانیوال سمیت متعدد اضلاع میں تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے ملازمین کو5ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی تھی جس کی بنا پر ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے تنخواہوں بارے نوٹس لے لیا اور متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کی ہیں کے ملازمین کو5ماہ کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں