ٹریفک پولیس کاکم عمرڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون،متعددکوجرمانے ،گاڑیاں تھانوںمیں بند

ہفتہ 25 فروری 2017 19:04

خانیوال۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی کا کم عمر ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈائو ن ، متعدد ڈرائیوران کو جرمانے‘ گاڑیاں بند ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے ٹریفک افسران و ملازمین کے ہمراہ مختلف مقامات پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کم عمر ڈرائیوروں کو جرمانے کئے گئے۔

ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر ڈرائیور حادثات کا باعث بنتے ہیں ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

خانیوال میں کم عمر ڈرائیوروں ، بغیر ئسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور کریک ڈائون کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کم عمر رکشہ ڈرائیوران اور بغیر لائسنس کے گاڑیا ں چلانے پر کاروائی کا شروع کردی ہے اور سٹی ایریا خانیوال میں درجنوں کم عمر ڈرائیوران کی گاڑیوں کو خود موقع پر چالان کئے اور ایوب چوک خانیوال میں عوام میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ رائو احسن رشید کے ہمراہ پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔اس طرح پورے ضلع میں سخت کاروائی کا حکم دیا ہے اور کہا کہ کاروائی جاری رہے گی ۔اس سے حادثات سے بچائو اور کمی میں خاص پیش رفت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں