آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی حکو مت بنائے گی‘ پیر طاہر محمود کھگہ

ہفتہ 25 فروری 2017 21:49

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل صدر پیر طاہرمحمودکھگہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں بھی حکو مت بنائے گی ۔وہ گزشتہ روز معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفدسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پانامالیکس پرعدالت کا جو بھی فیصلہ آئے حکومتی ساکھ ختم ہوگئی ہے کرپشن کیخلاف پہلی بار پوری قوم متحرک ومتحد ہے ۔آئندہ الیکشن میں ا س تحر یک کے نمایاں اثرات مرتب ہونگے عوام کوا پنے بچوںاور آنیوالی نسلوں کے روشن ومحفوظ مستقبل کے لیے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ما فیا کاکڑااحتساب کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں