گھرمیں کام کرنے والی 2نوکرانیاں لاکھو ں رو پے کے زیورات لے کرفرار،مقدمہ درج

اتوار 26 فروری 2017 21:31

خانیوال ۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء)گھر میں کا م کر نے والی دو نوکرانیاں مالک کے گھر سے لاکھو ں رو پے کے زیورات لے اڑ یں‘ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گرین ٹائو ن کے رہائشی طارق منظور نے تھا نہ سٹی پولیس کو اندراج مقدمے کیلئے درخواست میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ سراجیہ بستی کی رہائشی شہناز بی بی زو جہ محمدا فضل جو کہ ہما رے محلے میں لو گو ں کے گھرو ں میں کا م کر تی ہے ہم نے اسے کہا کہ ہم بھی اپنے گھر میں کام کاج کیلئے عو رت در کا ر ہے تو اس نے عابد ہ بی بی ، وحیدہ بی بی سکنہ چکنمبر 433گ ب تحصیل جڑا نوا لہ ضلع فیصل آبا د کو ہما رے گھر کا م کا ج کیلئے بھیجا‘ نو کرا نیاں جب شا م کو کا م کاج کر کے چلی گئی تو بعد میں دیکھا کہ ہما رے گھر کی سیف الما ری کھلی ہوئی ہیں جس سے ساڑھے سات تو لے سونا اور ہزارو ں روپے کے پرائز بانڈز غائب تھے ،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ در ج کر کے ملزما ن کی تلاشی شرو ع کر دی ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں