جہانیاں کے قریب پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار،پولیس کا سرچ آپریشن

بدھ 1 مارچ 2017 13:50

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) جہانیاں کے قریب پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار،پولیس کا سرچ آپریشن۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ پل114ملتان روڈ پر141دس آر کے قریب چار مسلح ڈاکو روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس موقع پر پہنچ گئے مسلح ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ پرایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے اس کے ساتھی ڈاکو اٹھا کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شاہد نیاز گجرایلیٹ فورس اور پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم زخمی ڈاکو اور اس کے ساتھیوں کا سراغ نہ مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں