اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

بدھ 1 مارچ 2017 13:50

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے ہیں ان کی 45ویں برسی کل(جمعرات) کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے ادبی و صحافتی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میںادبی شخصیات اور دیگر مقررین ناصر کاظمی کی ادبی و صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کی وہ معروف ادبی جریدوں ’’ اوراق نو ‘‘ ’’ ہمایوں ‘‘ اور ’’ خیال ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے ۔ناصر کاظمی نے میر تقی میر سے متاثر ہو کر شاعری کاآغاز کیا وہ شاعری کے علاوہ نثر نگاری اور غزل نگاری بھی کرتے تھے انہوں نے متعدد انگریزی ادب کے تراجم بھی کیے۔

ان کی شاعری کی کتب میں پہلا مجموعہ کلام ’’ برگ نے ‘‘ بے حد مقبول ہوا جبکہ پہلی بارش ،نشاط خواب،سر کی چھایا،خشک چشمے کے کنارے اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔ناصر کاظمی 2مارچ 1972کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں