صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ شبنم شکیل کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

بدھ 1 مارچ 2017 13:50

صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ شبنم شکیل کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء)صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ شبنم شکیل کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 4برس بیت گئے ان کی چوتھی برسی کل(جمعرات) کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اردو کی معروف مصنفہ شبنم شکیل 12مارچ 1942ء کو لاہور میںمعروف شاعر سیّد عابد علی عابد کے گھر پیدا ہوئیںاپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک ہو گئیں انہوں نے ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں بطور استاد خدمات سرانجام دیں۔

ادبی ذوق ورثے میں ملا ان کی پہلی کتاب ’’ تنقیدی مضامین ‘‘ منظر عام پر آئی اس کے علاوہ ان کی شعری تخلیقات میں ’’ شب زاد ‘‘ ، ’’ اضطراب ‘‘ ، ’’ مسافت رائیگاں ‘‘جیسی کتب قابل ذکر ہیں ۔شبنم شکیل کو صداتی ایوارڈسمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔شبنم شکیل2مارچ 2013ء کو 70برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں