ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں 1845 افرادکو ہسپتال منقل کیا

بدھ 1 مارچ 2017 15:21

ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں 1845 افرادکو ہسپتال منقل کیا
خانیوال ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے ما ہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیونٹی سیفٹی ونگ آفیسر کنور فہیم احمد کو ہدایات جاری کیں کہ ریسکیو محافظ کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں شجر کاری مہم شروع کریں اور عوام کو اس کے متعلق آگاہی دیں۔ مزید ریسکیو1122 کی ماہ فروری کی کارگردگی پر بریفینگ دی ۔

ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں1802ایمرجنسی کال موصول کیں۔

(جاری ہے)

جن میں ٹریفک حادثات کی 544،میڈیکل کی1006، جرائم کی73 ، آگ لگنے کی 13، پانی میں ڈوبنے کی1 ، عمارت منہدم ہونے کی 1اور مختلف حادثات کی 164 کالز تھیں ۔ ریسکیو 1122نے مجموعی طور پر 1845 افراد کو ریسکیو کیا ۔جس کے مطابق186افرادکو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور1845افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 47افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ریسکیو 1122کا ریسپانس وقت سات منٹ رہا۔ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ندیم اقبال خٹک ،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد، کنٹرول روم انچارج محمد نعیم اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں