نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 47ویںبرسی جمعہ کو منائی گئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:14

نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 47ویںبرسی جمعہ کو منائی گئی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) ’’ انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو ،اس شہر میں جی تو لگانا کیا ‘‘ ۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 47ویںبرسی 17ستمبرجمعہ کو منائی گئی۔صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔

(جاری ہے)

تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میںاپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے انہوں نے بہت جلد مہدی حسن ،غلام علی اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔

انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیںآج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے بعد ان کے گھرانے کی جوان نسل نے ان کے فن گائیگی کو زندہ رکھا ان کے بیٹے شفقت امانت علی اور رستم فتح علی خان کلاسیکی موسیقی کے امتزاج کے ساتھ گلوکاری میں مصروف ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں