صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی گیارہویں برسی 28جنوری کو منائی جائے گی

جمعہ 21 جنوری 2022 23:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی گیارہویں برسی 28جنوری کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عہد ساز شاعر مظفر وارثی دسمبر1933ء کوبھارت کے شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے ان کا شمار ملک کے نمایاں شعرا ء میں ہوتا ہے وہ عہد حاضر کے معروف نعت خواںہیں انہوں نے حمد،نعت،سلام،غزل اورگیت وغیرہ میں بھی طبع آزمائی کی۔مظفر وارثی کو ان کی معروف حمد ’’ اے خدا ،اے خدا ‘‘ اور نعت ’’میرا پیمبر عظیم تر ہے ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔مظفر وارثی اردو ادب کے مستند اور معتبر شاعر و نعت خواں تھے انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے وہ 28جنوری2011ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں