ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 11ستمبر سے خانیوال میں شروع ہوگی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:40

ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 11ستمبر سے خانیوال میں شروع ہوگی
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 11ستمبر سے خانیوال میں شروع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈپیارٹمنٹ اور ڈسڑکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے 11اور12اکتوبرکو سپورٹس جمنازیم خانیوال میںمنعقد ہونگے ان مقابلوں میں انٹر سکولز بوائز و گرلز ،ٹیم ایونٹ بوائز و گرلز اور سنگل بوائز و گرلز مقابلے منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی شفیق الرحمن خٹک ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ہونگے ۔ان مقابلوں میں شرکت کے خواہیش مند کھلاڑی 11اکتوبرصبح10بجے تک فون نمبر0308-7823004پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں