عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا 80 واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کا 80 واں یوم پیدائش کل 17جنوری پیر کومنایا جائے گا۔ ان کے مداح آج بھی انہیں یاد کر رہے ہیں۔17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔

محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔لیجنڈ باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں 61 مقابلے لڑے جس میں انہوں نے 56 میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف 5 مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اپنے کل مقابلوں میں سے 37 مقابلوں نے انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو 1984 میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔تاہم آج بھی عظیم باکسر کے مداح انہیں یاد کرتے ہیں اور ان کے یوم پیدائش پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ 15-01-22/--16 #h# o نامورمصورعبدالرحمن چغتائی کی برسی کل منائی جائے گی #/h# جہانیاں(آن لائن) پاکستان کے نامورمصورعبدالرحمن چغتائی کی برسی 17جنوری پیر کو منائی جائے گی ۔

معروف مصور عبدالرحمن چغتائی نے بدھ مت،اسلام،ہندوازم،مغل طرز حکمرانی اور پنجاب کے موضوعات پر شاہکار تصاویر تخلیق کیں ان کی تصاویر یورپ و امریکہ سمیت ایشیاء بھر میں مقبول تھیں ان کے تخلیق کردہ شاہکار نمونے اسلام آباد،لندن،امریکہ،بھارت ،نیدر لینڈ،بنکاک سمیت دنیا بھر کے معروف عجائب گھروں کی زینت بنے ہوئے ہیں شاعر مشرق علامہ اقبال،پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوئم بھی ان کے مداح تھے۔

عبدالرحمن چغتائی نے پاکستان ٹیلی ویژن ،ریڈیو پاکستان کے ’’ لوگو ‘‘ اور پاکستانی ڈاک ٹکٹوں کے ڈیزائن بھی تخلیق کیے انہیں مصور مشرق کا خطاب ملا جبکہ انہیں 1960ء میں ہلال امتیاز اور مغربی جرمنی کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔نامور مصور عبدالرحمن چغتائی 17جنوری 1975ء کو انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں