معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:19

معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی چالیسویں سالگرہ یکم فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوںکی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میںویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں