یوم دفاع کے موقع پر رینجرز کے آفیسران کی محمد شریف شہید کے مزار پر حاضری

جمعرات 6 ستمبر 2018 13:10

یوم دفاع کے موقع پر رینجرز کے آفیسران کی محمد شریف شہید کے مزار پر حاضری
خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر رینجرز کے آفیسران اور جوانوں نے خان پور کے چک 7میں محمد شریف شہید کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

محمد شریف شہید پاک رینجرز میں وائرلیس آپریٹر کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ستمبر 1965 کو ستارہ چوکی سیکٹر انڈیا میں شہید ہوئے تھے ۔رینجرز کے آفیسران اور جوانوں نے محمد شریف شہید کی مزار پر فا تحہ خوانی کے ساتھ ان معغفرت کی دعا بھی کی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں