پیپلزپارٹی کی قیادت کو کوئی جھکا ،ڈرا نہیں سکتا،آصف زرداری

جیالوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں،اردومیں اس لیے بات کرتاہوں کہ اسلام آباد میں گونگے،بہرے،اندھے لوگ بیٹھے ہیں،صوبوں کو 18ویں ترمیم میں حق دے کرکیا غلطی کی ہے؟سندھ کو اس کا حق کیوں نہیں دیا جاتا؟سابق صدر آصف زرداری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 دسمبر 2018 14:54

پیپلزپارٹی کی قیادت کو کوئی جھکا ،ڈرا نہیں سکتا،آصف زرداری
خان پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کوئی جھکا، ڈرا نہیں سکتا، جیالوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں،اردومیں اس لیے بات کرتاہوں کہ اسلام آباد میں گونگے، بہرے، اندھے لوگ بیٹھے ہیں، صوبوں کو 18ویں ترمیم میں حق دے کرکیا غلطی کی ہے؟ انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں بات اس لیے کرتا ہوں کہ اسلام آباد میں بہرے ،گونگے اور اندھے لوگ بیٹھے ہیں۔

اگر ہم نے اٹھارویں ترمیم میں قدرتی وسائل میں صوبوں کو ان کا حق دیا ہے۔ لیکن اب صوبوں کا کیا قصور ہے کہ ان کو اب انکا حق نہیں ملتا۔ سندھ کواس کا حق نہیں دیا جاتا یہ چھوٹی بات نہیں ہے۔بات نکلی توپھر دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تب مضبوط ہوتا ہے جب عوام خوش ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے صوبوں کو خودمختاری دے کرکیا برا کیا ہے؟ آصف زرداری نے کہا کہ بھئی میں میری کوئلے کی کانیں نہیں ہیں۔

میں اکیلا ترمیم کربھی نہیں سکتا۔ہم حکومت میں لوگوں کی خدمت کیلئے آتے ہیں ہم اپنی خدمت کیلئے نہیں آتے۔ لوگوں کو جوڑنے سے پاکستان مضبوط بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کو اپنا حق لینا آتا ہوں اس کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔انشاء اللہ عوام کی قیادت کو کوئی ڈرا نہیں سکتا،کوئی جھکا نہیں سکتا۔ اسی طرح سابق صدر مملکت آصف زرداری نے گزشتہ روز بھی گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کے سیاسی انتقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے ہمیں پھر للکارا ہے۔میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو میرا اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے اس کو تم کیا ڈراؤ گے؟ان سب کو ہم اکیلے ہی مقابلہ کریں گے۔ کسی اور پارٹی میں ہمت نہیں کہ ان کا مقابلہ کرے۔ ہم مقابلہ کریں گے۔بق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ ان سے سودنوں میں کچھ نہیں ہوا۔

جنہوں نے کام کرنا ہوتا ہے ان کیلئے 100دن بہت ہوتے ہیں۔میں نے سودنوں میں اٹھارویں ترمیم کا کام کیا۔ میں نے مشرف کو نوکری سے نکال دیا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا۔انہوں نے کہا کہ سوائے ٹی پر بکواس کرنے کے ان کو اور کچھ نہیں آتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم ان سے مقابلہ کریں گے اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ ٹھپے مار کران سے الیکشن جیتیں گے۔کیونکہ ان سے حکومت چلائی نہیں جارہی۔سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ میں ان کوبتاتا ہوں لیکن ان کو سمجھ نہیں آرہی۔یہ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں۔ ہم ان کا عدالتوں ،پارلیمنٹ اور باہر مقابلہ کریں گے،یہ جہاں سے شروع کریں گے ہم وہاں پر ختم کریں گے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں