ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

ٹرین میں حادثہ 2سلنڈروں کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، مسافروں نے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال بھی نہیں کیا: رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 31 اکتوبر 2019 23:49

ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
خان پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اکتوبر 2019ء) : ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ پاکستان ریلوے پولیس نے سانحہ تیز گام حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین میں حادثہ 2سلنڈروں کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ آگ لگنے کے بعد مسافروں نے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال بھی نہیں کیا۔

دوسری جانب تیز گام ٹرین کے گارڈ کی مدعیت میں سانحہ تیز گام کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 46/19 کا اندراج تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ کا اندراج زیر دفعہ 126 ریلوے ایکٹ اور 436, 427 تعزیزات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات ہر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیا نے تحقیات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ یاد رہے کہ آج علی الصبح کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان میں لیاقت پور کے قریب حادثہ پیش آیا اور ٹرین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اس کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

جبکہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جس میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کے دور میں سب سے کم حادثے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ پر اتوار کو جواب دیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں