چشم دیدہ گواہ نے تیزگام میں آگ لگنے کے واقع کی مکمل تفصیلات بتادیں

پہلے بوگی میں لگے پنکھے سے دھواں نکلا اور پنکھا نیچے گرا اس کے بعد آگ لگی، بوگی میں گرمی شدید بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس سے انکی موت واقع ہوگئی، بوگی میں موجود زندہ بچ جانے والے شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 3 نومبر 2019 13:23

چشم دیدہ گواہ نے تیزگام میں آگ لگنے کے واقع کی مکمل تفصیلات بتادیں
خانپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03نومبر 2019ء) : چشم دیدہ گواہ نے تیزگام میں آگ لگنے کے واقع کی مکمل تفصیلات بتادی ہیں۔ تیز گام کی بوگی میں موجود زندہ بچ جانے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ پہلے بوگی میں لگے پنکھے سے دھواں نکلا اور پنکھا نیچے گرا اس کے بعد آگ لگی، بوگی میں گرمی شدید بڑھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس سے انکی موت واقع ہوگئی۔

زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا ہے کہ وہ 13نمبر بوگی میں سفر کررہا تھا کہ واش روم کے ساتھ لگے پنکھے سے بہت زیادہ دھواں نکلا جس کے بعد پنکھا نیچے گر گیا۔ 
 
 حیدرآباد سے تبلیغی جماعت کے لوگ سوار ہوئے جنکی وہاں سے بکنگ تھی۔ ویڈیو میں موجود شخص نے بتایا ہے کہ اچانک بوگی میں دھواں پھیل گیا اور اس کے بعد اگلی بوگی میں اگ لگ گئی اور اس کے بعد انکی بوگی میں بھی آگ لگ گئی تاہم آگ باہر کی جانب تھی اند صرف دھواں تھا اور اس کے بعد بوگی کے اندر حدت برھنے لگی اور پھر گرمی ناقابلِ برداشت ہوگئی تو بہت سے افراد نے چلتی ٹرین سے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

اس شخص کے مطابق بہت سے افراد تیز رفتار ٹرین سے کودنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی زکمی ہوئے۔ اس نے بتایا کے دو سے تین منت میں ٹرین کی رفتار کم ہو گئی تو وہ بھی دوسرے افراد کے ساتھ کود گیا۔ واضح رہے کہ 31اکتوبر کو تیز گام ٹرین میں خانپور کے قریب آگ لگ گئی تھی جس سے 75افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔

۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین میں حادثہ 2سلنڈروں کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ آگ لگنے کے بعد مسافروں نے آگ بجھانے والے آلات کا استعمال بھی نہیں کیا۔ تیز گام ٹرین کے گارڈ کی مدعیت میں سانحہ تیز گام کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ نمبر 46/19 کا اندراج تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں کیا گیا ہے۔ مقدمہ کا اندراج زیر دفعہ 126 ریلوے ایکٹ اور 436, 427 تعزیزات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں