مخلوق خدا کی خدمت ،انکے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہی اصل میں ہمارا ایمان اور یہ عمل عبادت کا درجہ رکھتا ہے،چوہدری اعجاز شفیع

حقوق اللہ کی تو معافی کی گنجائش ہے مگر حقوق العباد میں کوتاہی کیلئے ہم سب کو اللہ کے حضور جواب دہ ہونا ہو گا ،سابق صوبائی وزیر

اتوار 21 نومبر 2021 15:50

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا ہی اصل میں ہمارا ایمان اور یہ عمل عبادت کا درجہ رکھتا ہے اس لیے حقوق اللہ کی تو معافی کی گنجائش ہے مگر حقوق العباد میں کوتاہی کیلئے ہم سب کو اللہ کے حضور جواب دہ ہونا ہو گا اور جو لوگ خلق خدا کی مشکلات اور مصائب میں شریک ہو رہے ہیں وہی اللہ اور اس کے رسولؐ کا قرب حاصل کر سکیں گے۔

وہ گزشتہ رو ز مدینہ ویلفیئر سوسا ئٹی فیصل آباد کے زیر رہتمام مدرسہ نورالقرآن باغوبہار چک 33/Pتحصیل خان پور میں منعقدہ آٹھواں ایک روزہ فری آئی کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے ساتھ کاروبار کرنے والے کبھی نقصان میں نہیں رہتے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فری آئی کیمپ میں تقریباً 6سو لوگوں کو چیک کیا گیا جن میں زیادہ تر خواتین مریضوں کو عینک اور لینز مفت مہیا کیئے گئے۔

اس موقع چوہدری سجاد گجر نے کیمپ کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔تقریب کا آغاز عبدالحفیظ کی تلاوت اور نعت رسول مقبول ؐ سے ہوا جبکہ قاری آصف سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں ایک بہت بڑی نعمت ہیں مدینہ ویلفیئر سوسائٹی نے یہاں کے دور آفتادہ علاقوں میں آکر نیکی کا کام کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس کا اجر دے گا۔تقریب سے چوہدری جنید ریاض،قاری حاجی محمد سلیم،ڈاکٹر غلام فرید،عبدالغفار،طاہر عرفان،محمود،ملک ظفر اقبال،ندیم اختر،آصف،حافظ رضوان،عبدالرحیم رضا،محمد رمضان،ویگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مہتمم مدرسہ نورالقرآن حاجی محمد سلیم نے سپاس نامہ پیش کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی کی دعا کرائی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں