خانپور ،انڈس ہائی وے پر رکشے اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، دو زخمی

منگل 12 نومبر 2019 15:05

خانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) انڈس ہائی وے پر رکشے اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خانپور میں انڈس ہائی وے پر رکشا اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں ماں نوری زوجہ راگو جوگی اپنی بیٹی 11 سالہ جمی اور 9 سالہ بیٹے کیول سمیت جاں بحق ہوگئی جب کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار خاندان عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ خانپور حادثے کے زخمیوں اور نعشوں کو کھلے رکشا میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ٹرالر کو تحویل لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں