ْخانپور‘ سردار سفیر پیسر کے متعددگائوں کی سڑکوں کو بند کر کے الزام سادات قبیلے پر ڈال دیا

سردار سفیر نے بڑے بڑے پتھر اور درخت کاٹ کر سڑکوں پر ڈال دیے ، پانی کے پائپ کاٹ کر عوام کو پانی کی بوند بوند سے ترسنے پر مجبور کردیا

بدھ 3 جون 2020 12:49

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) سردار سفیر نے بانڈی اسٹاپ سے آگے پیسر کے متعدد گائوں کی سڑک بند کرکے الزام سادات قبیلے پر ڈالنے کیلئے پولیس کو متحرک کرنے کی کوشش،ایک سو سے زائد افراد نے اسلحے سے لیس ہوکر احتجاج بھی کیا اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد،ہری پور اور حویلیاں پر شدید دبائو ڈالنے کیلئے اسلحے کی نوک پر سڑک پر لانے کی کوشش ،سردار سفیر کا کہنا ہے کہ تمام راستے بلاک سادات قبیلے کے لوگوں نے کئے ہیں درحقیقت سادات قبیلے کو جانے والا راستہ بانڈی اسٹاپ سے الگ ہوجاتا ہے جبکہ پیسر سمیت دیگر 9سے زائد گائوں جن کی رابطہ سڑکیں سردار سفیر نے بڑے بڑے پتھر اور درخت کاٹ کر سڑکوں پر ڈال دیے ، پانی کے پائپ کاٹ کر عوام کو پانی کی بوند بوند سے ترسنے پر مجبور کردیا،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،پیسر سڑک پر جگہ جگہ سردار سفیر کے مسلح لوگوں نے کمان سنبھال کر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ،سادات قبیلے کے لوگ بھی اپنے گھروں میں محصور ہیں ،اُنہوں نے آئی جی کے پی کے ،ڈی آئی جی کے پی کے ،ضلعی انتظامیہ ہری پور ،ایبٹ آباد اور حویلیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سردار سفیر کو فوری طور پر روکا جائے اگر روکا نہ گیا تو علاقے میں خون خرابے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے کیونکہ سردار سفیر کیلئے کسی کو مارنا گھر جلانا ،پانی بند کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہی مسئلہ ہے کہ سردار سفیر اسلحے اور بدمعاشوں کی مدد سے ہماری زمینوں پر قبضہ کرواکر اپنی ناجائز مشینیں نسب کروانا چاہتا ہے ، حکومت پاکستان سردار سفیر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرے ، 2005ء ، 2006ء کے درمیان سردار سفیر نے لاہور میں بینک ڈکیتی کے دوران 45کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے جبکہ نوشہرہ پنجاب بینک پر مارٹر گولے سے حملہ کیا جس میں بینک کا گارڈ بھی فوت ہوگیا ، کراچی سمیت دیگر صوبوں میں بینک ڈکیتیاں ، قتل اور گاڑیاں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس پر 50سے زائد ایف آئی آر درج ہیں مگر پولیس نہ تو سردار سفیر کو گرفتار کرسکی نہ ہی ان کا گروہ ختم ہوسکا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بانڈی کیال میں سردار سفیر زبردستی قبضہ کرکے علاقے کو یرغمال بنانا چاہتا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں