عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عدنان علی خان

کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، سینئر رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 11 دسمبر 2021 17:15

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عدنان علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کا نجات دہندہ ہیں عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپٹ عناصر نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے، تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہد نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب،نادار افراد کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں کی کفالت کا ذمہ لیں جو حقیقی معنوں میں مفلس اور مستحق ہیں جب تک ہم گراس روٹ لیول پر مستحقین کی خدمت کے عمل کو اولیت نہیں دیں گے اس وقت تک حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا بروقت شادیاں نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی کا عمل سریت کررہا ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں