خان پور ،ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے ڈبے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا

ہفتہ 11 دسمبر 2021 17:15

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) خان پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کے ایک ڈبے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ گزشتہ روز صبح ریلوے اسٹیشن خان پور کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کے ایک ڈبے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی میں شاپر بنانے والا کیمیکل لوڈ تھا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں