دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، لیگی رہنماء

پیر 15 جنوری 2018 22:02

خانپور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میںآ کر اندھیرے ختم کئے، اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر سلمان نواز ،رانا نوید اسلام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کے عوام کو لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائی ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کا گراف نیچے آ گیا ہے ،پاک چائینہ کوریڈور کی تعمیر سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوںکی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، آنے کا دور بھی مسلم لیگ کا ہی ہو گا ۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں