اخبار فروش یونین کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

پیر 12 فروری 2018 17:16

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) اخبار فروش یونین کا ماہا نہ اجلاس زیر صدارت امجد حسین وارثی منعقد ہوا، اجلاس میں خان پور اخبار فروش یونین کے ممبران نے شرکت کی جس میں جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین ایم اے نادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبار ات کی ترقی سرکولیشن میں اضافے اور کارئین کی تعداد بڑھانے کیلئے جدو جہد جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ لوگ دوبارہ اخبارات و رسائل کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام اخبار فروش اپنے اپنے علاقوں میں اخبارات کی تقسیم کے بعد سرکولیشن پر بھر پور توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کا عروج اپنی جگہ لیکن اخبارات کی اہمیت کو کم نہیں کیا جا سکتا،انہوںنے کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں سابق صدر دین محمد سعیدی ،فرحان بشیر ،اورنگ زیب ،چوہدری سہیل کمیٹی کے ممبر ہیں ، اس موقع پر شبیر حسین ،ذوالفقار سعیدی ،جمیل خان اورسینئر نائب صدر اکرم عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں