خانپور ،ْ گیارہویں جماعت کا طالب علم دوستوں کے ہمراہ دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 31 اگست 2018 17:46

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) خانپور کے علاقہ گڑھی سیداں پنج کٹھہ کا رہائشی 11 ویں جماعت کا طالب علم دوستوں کے ہمراہ دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، نعش کئی گھنٹوں کی جدوجہد کی بعد نکال پر ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

خانپور گڑھی سیداں پنج کٹھہ کا رہائشی فرسٹ ایئر کا طالب علم 18 سالہ حمزہ عباسی ولد امتیاز عباسی اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے ہرو میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

نوجوان کی نعش مقامی افراد اور پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالہ کی۔ نوجوان کی اچانک موت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ نوجوان بیٹے کی نعش گھر پہنچنے پر والدہ پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ نوجوان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں