ْخان گڑھ میں سردار علی گوہر مہر کی رہائش گاہ گوہر پیلس میںگرینڈ ڈیموکریٹو الائنس کا اجلاس
تبدیلی آئین کے مطابق ہوئی تو جی ڈی اے بھرپور حصہ لے گی،سندھ میںجو بھی پالیسی سازی ہو وہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ایک ساتھ کرے گی،ایازلطیف پلیجو سندھ میں ان ہائوس تبدیلی غیر قانونی طریقے سے نہیں ہوگی،جی ڈی اے کسی غیرقانونی تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی، پیرصدرالدین شاہ راشدی ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آ رہی احتساب کے بعد تبدیلی خود بخود آجائے گی ، ارباب غلام رحیم
اتوار 13 جنوری 2019 21:00
(جاری ہے)
سندھ کے آباد گار دیوار سے لگ چکے ہیں پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں جی ڈی اے کی جانب سے ممبرشپ اور تنظیم سازی کے حوالے جلد حکمت عملی طے کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر تبدیلی آئین کے مطابق ہوئی تو جی ڈی اے بھرپور حصہ لے گی۔سندھ کے اندر جو بھی پالیسی سازی ہو وہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ایک ساتھ کرے گی،جی ڈی اے وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ایازلطیف پلیجونے کہاکہ جی ڈی اے چاہتی ہے کہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو احتساب سب کے لئے ہو،پاکستان کے تمام فورم کرپشن کے خلاف ہیں ۔جی ڈی اے کے رہنما صدر الدین شاہ نے میڈیا سے بات چیت میںکہا کہ سندھ میں ان ہائوس تبدیلی غیر قانونی طریقے سے نہیں ہوگی۔جی ڈی اے کسی غیرقانونی تبدیلی کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہاکہ زرداری پارٹی میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اسلام آباد پر چڑہائی کرسکے، زرداری پارٹی نے سندھ میں بے تحاشہ کرپشن کی ہے پہلے اسکا حساب دینا ہوگا،جی ڈی اے رہنما علی گوہر مہر نے کہا کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خان گڑھ آمد پر سندھ کے لیے بڑا پیکیج دینے کا کہا جائے گا۔ گھوٹکی کو یونورسٹی دینے کے لیے بھی وزیر اعظم سے بات کریں گے ۔گھوٹکی 50فیصد گیس اور تیل کی رائلٹی دیتا ہے۔جی ڈی اے رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ایک اچھے انسان ہیں محنت کرتے ہیں. جس طرح وہ کام کر رہے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے ہم سب کرپشن کے خلاف اس کے ساتھ ہیں عمران خان سندھ کے دورے پر آ رہے ہیں ان کے آگے ہم سندھ کے مسائل رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر سندھ گورنمنٹ کی کچھ اپنی بھی ذمہ داریاں ہیں وہ سارا ملبہ فیڈرل حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے جس کو حل کرنا حکومت کا کام ہے۔سندھ میں جو مسائل ہیں ان کو سندھ حکومت حل کرے ۔ان ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آ رہی احتساب کے بعد تبدیلی خود بخود آجائے گی ۔میڈیا کے کے توسط سے میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ شیل گیس اور شیل آئل جو ہارڈ راگ کے اندر ہوتا ہے مدر آف کاربان اس کو کہتے ہیں ہارڈ راگ کے اندر تیل اور گیس 90 پرسنٹ ہوتا ہے اس ٹیکنالوجی کے زریعے گیس اور تیل نکالین گے تو خود کفیل ہو جائیں گے یہی مشورہ میں نے ن لیگ کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی کو بھی دیا تھا لیکن انھوں نے کام کرنے کے بجائے ویسے ہی پانچ سال ضائع کردیئے۔اجلاس کے بعد پیر پگارا نے کارکنان اور عقیدت مندوں سے خطاب بھی کیامتعلقہ عنوان :
خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خان پور کے قریب ٹریفک حادثہ، جماعت اسلامی کے رہنما عبد الحفیظ بجارانی جاں بحق
رکن پور پولیس کی زیر حراست 34 سالہ ملزم جاںبحق ہو گیا
خان پور،ٹریلر اور کار میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، دو بچے زخمی
خان پور،نہر آبِ حیات میں 50 فٹ چوڑا شگاف
ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے اغوا کا مقدمہ درج
خان پور ،صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 3خاکروب جاں بحق
خانپور ،اسکول جاتے ہوئے اغوا کیے گئے 2 بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروا لیا گیا
جمعیت اہلحدیث نے مسلم لیگ (ن) سے 22سالہ الحاق ختم کردیا، انتخابات میں اپنی شناخت سے حصہ لینے کا اعلان
خان پور ، تیزرفتارٹرالر کی ٹکر سے 4طالب علم جاں بحق
عمران خان نے اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں سے ملکی معیشت کا ستیا ناس کر دیا ہے، سید احمد محمود
خانپور میں زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی کا تیزاب پینے کا معاملہ،واقعے میں لڑکیاں بھی ملوث نکلیں
خان پور میں دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف
خان پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا