علی نواز اعوان کا ڈیم سے پلانی کی سپلائی کے مختلف کنالز کا دورہ ، کنالز پر ہونے والی صفائی کے کام کا جائزہ لیا

چاہتے ہیں اسلام آباد کے شہریوں کو پانی دیا جائے،میئر کے پاس دو ارب روپے کا فنڈ پڑے ہیں،میئر پانی کے چارجز بڑھا رہے ہیں لیکن پانی نہیں دے سکتے ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 9 فروری 2020 20:15

اسلام آباد /خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2020ء) وفاقی دارلحکومت میں پانی کے بحران معاملے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے خان پور ڈیماور سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈیم سے پانی کی سپلائی کے مختلف کنالز کا دورہ کیا اور مختلف کنالز پر ہونے والی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کا کنالز کی صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

سی ڈی اے ممبرانجینئرنگ، اسسٹنٹ کمشنر خان پور، پنجاب اور خیبر پختونخواہ ایری گیشن اور دیگر متعلقہ حکام بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ ایری گیشن اور دیگر متعلقہ حکام نے معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو پانی کی سپلائی لائن میں لیکج کو ختم کرنے کیلئے ڈیزائن پیپر بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہاکہ سپلائی لائن میں جہاں بھی لیکج ہے اسے جلدازجلد ختم کیا جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے خان پور ڈیم دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کو 256 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہیجبکہ 36 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میئر اسلام آباد کی ترجیح پانی نہیں ہے،میئر کو بیرون ملک دوروں سے فرست ہو وہ تو شہر کے مسائل پر توجہ دیں۔علی نواز اعوان نے کہاکہ میئر کو دو دن کے اندر لاء ڈائریکٹوریٹ تو بنا سکتے ہیں مگر فنائنس ونگ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہریوں پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے مگر سہولیات صفر ہیں۔علی نواز اعوان نے کہاکہ سردیوں میں پانی کے بحران کا سامنا ہے تو گرمیوں میں کیا ہو گا پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نیا ریزروائر بنانے جا رہے ہیں،جس کا ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ علی نواز اعوان نے کہاکہ دو ارب روپے کے فنڈ پر میئر سانپ بنے بیٹھے ہیں ،34 ایم جی ڈی پانی خانپور سے اسلام آباد کو دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ نہر کی صفائی پر ماضی کی حکومتوں اور سی ڈی اے نے کام نہیں کیا،نہر کی صفائی کیلئے ٹیلی میٹرینگ کا نظام لے کر آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غازی بروتھا سے 100 ملین گیلن پانی بھی اسلام آباد کیلئے منظور کروایا ہے،تمام محکموں کو ملا کر کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو پانی دیا جائے،میئر کے پاس دو ارب روپے کا فنڈ پڑے ہیں،میئر پانی کے چارجز بڑھا رہے ہیں لیکن پانی نہیں دے سکتے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں میئر پیسے لگا رہے تھے،میئر انسانی جانوں کے ساتھ وہ کام کررہے ہیں جرم ہے،دنیا میں کوئی پینے کے پانی کے ساتھ ایسا کرے اسے ٹانگ دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ سملی ڈیم سے اسلام آباد کیلئے 8 ایم جی ڈی پانی بڑھا دیا گیا ہے

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں