سب ڈویژن خانپور سیاحتی اور تاریخی مقامات کے حوالے سے اہم ترین علاقہ ، ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں، اے سی خانپور ڈاکٹر عادل ایوب

بدھ 20 مئی 2020 00:08

خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) سب ڈویژن خانپور سیاحتی اور تاریخی مقامات کے حوالے سے اہم ترین علاقہ ہے ، اس خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ علاقے کو اسلام آباد سے متصل کرنے کے لئے سڑکوں اورانفراسٹرکچر کا جال تیزی سے پھیلایا جارہے ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن خانپور ڈاکٹر عادل ایوب نے آن لائن کو ا نٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل خانپور کو 2016میں سب ڈویژن کے درجہ پر ترقی دی گئی تھی، یہ علاقہ سیاحوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے، اگر آپ اس علاقے کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو یہاں تاریخی مقامات موجود ہیں۔ موجودہ دور میں ریکارڈترقیاتی کام اس علاقہ میں جاری ہیں۔ اسی علاقے میںموجود تاریخی مقام بھمالہ کو یونیسکو ورلڈ ہیری ٹیج سائٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ساتھ اس علاقے کو متصل کرنے کے لئے روڈ اور انفراسٹرکچر بہتر کیا جارہا ہے۔ یہ علاقہ سرسبز میدانوں، خوبصورت کوہساروں پر مشتمل ایک صحت افزا مقام ہے ، جو اسلام آباد سے صرف تیس منٹ کی مسافت پر موجود ہے۔ ڈاکٹر عادل ایوب کا کہنا تھا کہ اے سی آفس کسی بھی حکومت مشینری میں اہم ترین مقام رکھتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ۔

کرونا وائرس کی وبا کے دوران تمام دفاتر بند رہے ، تاہم ڈی سی آفس کی سربراہی میں ان دفاتر نے دن رات کام کیا،کرونا وائرس کے مریضوں کو ٹریس کیا گیا، اور اس بیماری کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا، تاہم ابھی یہ بیماری ختم نہیںہوئی ،عوام احتیاط سے کام لیں،فی الحال لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گلیات ڈیویلپمٹ اتھارٹی کے تحت یہاں ترقیاتی کام جاری ہیں، جو ترقی ہمیں مری اور نتھیاگلی میں دیکھنے کو ملتی ہے وہ یہاں ملے گی اور ہمارے اس علاقے کویہ فوقیت بھی حاصل ہے کہ یہ علاقہ اسلام آباد سے تیس منٹ کی مسافت پر ہے۔

جاری تعلیمی اور صحت کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اے سی خانپور ڈاکٹر عادل ایوب کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میںلایاجارہا ہے، ایک ڈگری کالج اور ایک ہسپتال بھی بنایا جارہا ہے۔ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد سے آنے والے سیاحوںکوخانپور ڈیم تک اس خوبصورت پہاڑی سے راستہ مہیا کرنے کے پراجیکٹ پر کام رکرا ہے ۔

علاوہ ازیں آرکیالوجیکل ٹریل پر آسٹریا کی حکومت کے تعاون سے کام جاری ہے۔ موسم میں گرمامیں یہاں سیاحوں کورش ہو جاتا ہے اور پانی میں ڈوب پر مرنے کے واقعات بھی پیش آتے ہیں، جس کو روکنے کے لئے اس مرتبہ پلان مرتب کیا گیا ہے، کسانوں کی سہولت کے لئے ہم نے فصل کی کٹائی اور تھریشنگ کے ریٹ مقرر کئے اور اس حوالے سے ان کے تحفظات کو بھی دور کیا گیا۔ میڈیا کا رول بہت اہم ہے جس کے ذریعے ہمارے کام کو عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں