خان پور ،پنجاب میں پولیس نے مردہ گائے کے گوشت کی فروخت کی کوشش ناکام بنادی

پیر 20 جولائی 2020 11:44

خان پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) پنجاب میں پولیس نے مردہ گائے کے گوشت کی فروخت کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق خان پور شہر کے علاقے صدر میں پولیس نے اہم اطلاع پر کارروائی کی اور کاروباری شخص کے کالے دھند کی سوچ خاک میں ملادی، پولیس نے مردہ گائے کا گوشت تلف کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چک 4 پی کے قریب پک اپ سے مردہ گائے برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ، گوشت کا مالک فرار ہوگیا، واقعہ کے خلاف پنجاب سلاٹرکنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔انچارج سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ جانور کا بدبودارگوشت تلف کردیا گیا ہے۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں