خانپور،مسلم لیگ (ن) عوام کی پسندیدہ ترین جماعت ہے‘ شیخ محمد طارق

پی ٹی آئی تمام جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتی،رہنماء مسلم لیگ (ن)

منگل 23 نومبر 2021 21:56

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ محمد طارق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی پسندیدہ ترین جماعت ہے‘ پی ٹی آئی تمام جماعتوں سے اتحاد کرکے بھی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا طریقہ ہے پی ڈی ایم اس غیر آئینی اقدام کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی۔ حکومت نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیاہے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی مقبول ترین جماعت ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ن لیگ ایک بار پھر اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں