خان پور ،ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ایک ہزار 910فٹ رہ گئی

منگل 31 مئی 2022 16:34

خان پور ،ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ایک ہزار 910فٹ رہ گئی
خانپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) خان پور ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ایک ہزار 910فٹ رہ گئی۔ماہرین کے مطابق خان پور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔خان پور ڈیم میں پانی کی آمد 194 کیوسک اور اخراج 121 کیوسک ہے۔خان پور ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کوروزانہ 100 کیوسک پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بارشوں میں کمی کے باعث ملک بھر میں پانی کی کمی کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ اور اپریل میں بارشوں کی ریکارڈ اوسط تاریخی طور پر کم رہی ہے۔ارسا کے مطابق مئی کے اوائل میں ملک بھر میں پانی کے ذرائع دریاؤں اورڈیموں میں اوسط توقع سے مجموعی قلت 38 فیصد تھی۔ دریائے سندھ اور تربیلا ڈیم میں 13 فیصد، دریائے کابل میں 46 فیصد، دریائے جہلم اور منگلا ڈیم میں 44 فیصد، دریائے چناب میں 48 فیصد اور دیگر ذرائع میں یہ کمی 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

خان پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں