ہم قلم کلچر پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ قلم کے ذریعے ہم لوگوں کی سوچ بدل سکتے ہیں‘غنی حسرت

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:19

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) بی ایس او پجار کے سلسلے میں ماڈل ھائی سکول میں یونٹ تشکیل دی گئی جسکے مطابق بلال ثناء یونٹ سیکرٹری داد جان بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری،عطاء الرسول، عزیر احمد، اسرار احمد، مختیار احمد علالدین ممبران منتخب ھوئے اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن غنی حسرت بلوچ نے یونٹ کے نومنتخب عہداراں کو مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا کہ بی ایس او پجار قلم کلچر پر یقین رکھتا ہیں طلباء کا طاقت اس کا قلم کیونکہ قلم کی کاٹ تلوار سے زیادہ تیز ہے اور قلم کے ذریعے ہم لوگوں کی سوچ کو بدل کرسکتے اور انہیں تعلیم کی طرف راغب کرسکتے ہیں مگر افسوس جب کوئی اس طاقت کو سچائی کیلئے استعمال کرنا چاہتاہے تو اس کی طاقت کو ہمیشہ ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اس تیز رفتار دور میں ترقی کرنا چاہتا ہے تو انہیں تعلیم کی جانب بھرپور توجہ دینا ھوگی کیونکہ ہماری ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم کے حصول میں ہی چھپا ھوا ہے انہوں مزید کہا کہ ہمیں اپنے نسل نو کو شعور و آگاہی اور علم کی طرف راغب کرنا ہے کیونکہ قومیں ہمیشہ علم کے ہھتیار سے ہی فتح سے ہمکنار ھوتے ہیں اس موقع پر بی ایس او پجار کے سینئر رہنما ضیاء بلوچ، ماڈل سکول یونٹ کے زاہد علی،قدیر بلوچ،عامر بلوچ، انعام شاہ، صداقت بلوچ بھی موجود تھی-

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں