سیاسی میدان میں پچیس جولائی مخالفین کیلئے عبرتناک دن ثابت ہو ، ثناء بلوچ

اتوار 24 جون 2018 19:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) بی این پی کے مرکزی رہنما صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42 کے امیدوار سابق سینٹر ثناء بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی میدان میں پچیس جولائی مخالفین کے لیئے عبرتناک دن ثابت ہو گا اور بلوچستان کے کونے کونے سے ذی شعور عوام انتخابی نشان کہلاڑہ پر مہر ثبت کرینگے ،ان خیالات کا اظہار بلوچ ہاوس خاران میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے مختلف کلیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی ،ثناء بلوچ نے کہا کہ عوامی پیسوں اور فنڈز کو کرپشن کرکے عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیئے جو موبائلز تقسیم ہورہے ہیں مگر عوامی طاقت ضمیر کے بدلے ان موبائلز کا نیٹ ورک جام کریگی کیونکہ خاران میں تاریخی کرپشن کرکے دوبارہ بادشاہیت کا خواب کھبی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا خاران کے عوام اب اپنے دوست اور دشمن میں بہتر تمیز رکھتے ہیں لوگوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کا فکر ہے موبائل تقسیم بچوں کا مستقبل نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی عدم فراہمی کا حساب عوام کے لیئے لازمی امر ہے خاران کے عوام اپنے حقوق کا تیس سالا حساب مانگتی ہے بدمعاشیت اور کرپشن سے نجات عوام کا پروگرام ہے ،ثناء بلوچ نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حب الوطنی کے جوش پر گامزن رہ کر پچیس جولائی کو انتخابی نشان کہلاڑہ پر مہر لگا کر اپنے بلوچیت کا ثبوت دیں۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں