آج کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے ، آج کے دن ہمیں ملنے والی آزادی کے باعث ہر فرد آزادی سے زندگی گزار رہاہے ،ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم ایف سی کرنل نسیم اظہر کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:40

خاران۔ 14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح خاران میں بھی ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم ایف سی کرنل نسیم اظہر ڈی پی او محب اللہ نے ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی ۔تقریب میں ضلعی آفیسران نے بھی شرکت کی.دریں اثناء چودہ اگست یوم آزادی کے سلسلے میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایف سی اسکول اینڈکالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی.تقریب میں ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم/ کمانڈنٹ ایف سی ساٹھ ونگ کرنل نسیم اظہر ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران علاقائی معتبرین طلبا ء وطالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی یوم آزادی تقریب کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر اسماعیل ابراہیم کمانڈنٹ ایف سی کرنل نسیم اظہر طلباء وطالبات و دیگر نے خطاب کیا.ایف سی اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے کیونکہ آج کے دن ہمیں آزادی ملی جسکے باعث ہر فرد آزادی سے زندگی گزار رہاہے انھوں نے کہاکہ آزادی اللہ پاک کی نعمت ہے جسکی قدر کرنا لازمی امر ہے سب نے ملکر آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے امن کے ساتھ رہ کر ہم پر لازم ہے کہ ہم جہاں بھی ہو شاد و امان سے ہی رہینا ہمارے لئے خوشی ہے انھوں نے کہا اللہ پاک نے ہمیں محبتوں اتحاد و اتفاق یکجہتی سے بھرے ملک پاکستان جیسے نعمت سے نوازہ ہے اور زندہ قومیں اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا قدر کرتی ہیں جو ترقی و خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے مقررین نے ضلع خاران میں امن وامان کی بحالی میں ایف سی کے کردار کو سراہا.ڈپٹی کمشنر خاران نے تقریب میں پرفارمنس دکھانے والے طلبہ و طالبات کے لئے پچاس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں