خاران‘ ہوتکانی قبیلے کے آپس کے دشمنی کا فیصلہ‘ فریقین گلے مل کر شیر وشکر ہوگئے

اتوار 14 اکتوبر 2018 22:00

خاران۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ہوتکانی قبیلے کے آپس کے دشمنی کا فیصلہ فریقین گلے مل کر شیر وشکر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خاران میں ہوتکانی قبیلہ کے دو فریقوں کے درمیان خونی تنازعہ آج ڈاکٹر عبدالباسط ہوتکانی،میر محمد اسماعیل پیرکزئی ،حاجی عبدالقادر ہوتکانی، قاضی فدا احمد ہوتکانی اور مفتی عبدالغفار کی کوششوں سے فریقین شیر و شکر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہوتکانی قبیلہ کے آپس کے رنجش سے دو افراد ظفر علی ہوتکانی اور عبدالغفور ہوتکانی قتل ہوئے تھے جس کی وجہ سے فریقین میں دشمنی چلی آرہی تھی۔ اتوار کو عبدالغفور مرحوم کے گھر بلال احمد ہوتکانی کے پاس میڑھ لیکر آگئے تھے اور دونوں فریقین بغل گیر ہوکر شیر و شکر ہو گئے۔ اس دوران ایم پی اے خاران ثناء بلوچ سمیت دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں