ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے اندراج کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے عوام اپنا قومی فریضہ نبائیں،

اپنا اور اپنے پورے خاندان کے ووٹ کا اندراج کرائیںکیونکہ ایک ہی ووٹ پورے علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم بلوچ اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر خاران محمد ہاشم ودیگر کا ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:30

ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے اندراج کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے عوام اپنا قومی فریضہ نبائیں،
خاران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع خاران اور واشک کے زیر اہتمام ووٹرز کا قومی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے ہال میں ووٹرز کے شعور اگائی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں خاران اور واشک کے علاقائی معتبرین بلدیاتی نمائندے سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیمینار کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خاران اسماعیل ابراہیم بلوچ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر خاران محمد ہاشم،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر واشک محمد بلوچ،کونسلرز میر غلام سرور بلوچ ،حاجی غلام حسین بلوچ،مولوی عنایت اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد عوام میں ووٹ کے اندراج کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے عوام اپنا قومی فریضہ نبائیں، اپنا اور اپنے پورے خاندان کے ووٹ کا اندراج کرائیںکیونکہ ایک ہی ووٹ پورے علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ووٹ ایک امانت ہیں اس کو صحیح طریقے سے استعمال کرنا چاہیے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اپنے ووٹ کو ووٹرز لسٹ میں ضرور شامل کریں اس کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک میں عوام کو اس حوالے سے شعور اگائی دی جارہی ہیں اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس مہم کے دوران بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کریں تاکہ کوئی بھی ووٹرز دوران اندارج رہ نہ سکیں کیونکہ ووٹ ہم سب کی پہچان ہیں اس کی قدر کرنا لازمی ووٹ کی اہمیت اور اندراج ایک اہم ذمہ داری ہے اس میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرناہوگاملک میں جمہوری عوامی نظام نافذ کرنے کے لئے ووٹ کا استعمال ایک اہم جز ہی. ووٹ کے ذریعے ہی عوام کی جانب سے ملک کو چلانے کے لئے اچھی اور باکردار قیادت فراہم کی جاتی ہے اس لئے 31 دسمبر سے پہلے اپنے ووٹ کا اندارج سمیت ایڈریس کی تبدیلی کو یقینی بنائیں سیمینار کے بعد واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں