ڈی جی خان کے محمد عبداللہ بزدار کے جعلی لوکل منسوخ کیا جائے،بی ایس او پجار خاران

ڈی سی خاران پرانے تمام تر لوکل سرٹیفکٹ کو منسوخ کرنے کی ایک تاریخ مقرر کریں اور نئے کمپوٹرائزڈ لوکل بنوانے کا حکم جاری کریں

اتوار 3 فروری 2019 12:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2019ء) بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غنی حسرت بلوچ خالد میر، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری آصف نورخاران زون کے سدھیر بلوچ، اللہ یار بلوچ،عزیر بلوچ مناں بلوچ عبداللہ ظہیر،بجار شائین و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جعلی لوکل سرٹیفکٹ کے حوالے سے ہمیں جو خدشات تھے وہ سامنے آرہے ہیں ہم ڈی سی خاران سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ پرانے تمام تر لوکل سرٹیفکٹ کو منسوخ کرنے کی ایک تاریخ مقرر کریں اور نئے کمپوٹرائزڈ لوکل بنوانے کا حکم جاری کریں تاکہ پہلے جتنے جعلی لوکل بنے ہیں وہ تمام منسوخ ھوسکے انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مداریوں اور چند ناعاقبت اندیش آفیسراں کی غفلت کی وجہ سے ہمارا غریب، محنتی طلباء کے حق تلفی ھورہا ہے خاران کے تعلیمی پسماندگی کا فائدہ اٹھا کر غیر مقامی لوگوں نے یہاں کا جعلی لوکل سرٹیفکٹ بناکر بولان میڈیکل کالج اور انجئیرنگ کالج میں خاران کے سیٹوں کو حاصل کرکے یہاں کے طلباء کے حق تلفی کی ہے انہوں کہا کہ گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج میں ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والا محمد عبداللہ بزدار نے اپنا جعلی لوکل بناکر انٹری ٹیسٹ میں خاران سے شامل تھا جسکے جعلی لوکل کو بی ایس او پجار کھل کر چیلنج کریگا اس سے قبل بھی نوشکی،پنچگور و دیگر اضلاع کے لوگ ہم سے زیادتی کرچکے ہیں ہم مزید اپنے طلباء کے ساتھ ھونے والے زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کرینگئے انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی خاران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے محمد عبداللہ بزدار کے جعلی لوکل کینسل کرکے تحقیقات کرے اس کے جعلی لوکل بنانے میں جو ہاتھ شامل ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کیا جائے بصورت دیگر بی ایس او پجار خاران کے طلباء اور مظلوم عوام کے ساتھ ھونے والے زیادتی کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کریگا-

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں