خاران ،پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز کے باغ کے درخت آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئے

منگل 26 مئی 2020 22:15

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) خاران شہر کے قریب نہایت دل کش پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز کے خوبصورت کھجوروںکے درختوں سمیت باغ کے دیگر سایہ دار درختیں اگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئے بی بی آزاد گز کے مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ شام کو خاران شہر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر شہر کے قریبی مشہور پکنک پوائنٹ بی بی آزاد گز میں پکنک منانے آئے ہوئے لوگوں نے اپنے پکنک میں کھانے پکانے کے سلسلے میں اگ جلایا تھا جن کی غفلت کے باعث اگ نے وہاں باغ کے درختوں اور کجھوروں کے نخلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چند منٹوں میں اگ نے پوری پکنک پوائنٹ کے تمام حصوں کے درختوں اور کجھوروں کے باغ کو نقصان کرکے خاکستر کردیا تاہم اطلاع ملنے پر ایف سی اور انتظامیہ پولیس فائر بریگیڈ کے ساتھ پہنچ کر اگ کو بجھا کر قریب بزرگروں کی رہائشی گھروں کو نقصان سے بچایادراثناء باغ مالک ملک منظور نوشیروانی کے مطابق لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے پکنک منانے پر دفعہ 144 لگایا ہے اس کے باوجود بڑی تعداد میں یہاں لوگوں کے پکنک منانے کا حکومت کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور متعلقہ پکنک منانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہیے اور ہمارے کجھوروں کے باغ کے نقصان کا نقصانات کا ازالہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے بی بی آزاد گز پکنک پوائنٹ کے اگ سے متاثرہ جگہوں کا معائنہ کیا اور محمک زراعت اور ریونیو کو نقصانات کی فوری تخمینہ لگانے اور حکومتی سطح پر پکنک پر پابندی کے باوجود وہاں پکنک منانے کا فوری نوٹس لتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کی۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں